ارنا نے المیادین کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ غزہ میں فلسطین انفارمیشن سینٹر نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ طبی عملے اور امدادی ٹیموں نے غزہ کے الشفا اسپتال میں ایک اور اجتماعی قبر دریافت کی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق اپریل میں غزہ کے الشفا اسپتال سے صیہونی فوجیوں کے انخلا کے بعد یہ تیسری اجتماعی قبر ملی ہے۔
فلسطین انفارمیشن سینٹر کا بیان جاری ہونے تک اس اجتماعی قبر سے 49 جنازے نکالے جاچکے تھے ۔
فلسطین کے انفارمیشن سینٹر نے بتایا ہے کہ ب تک غزہ کے مختلف اسپتالوں میں سات اجتماعی قبریں مل چکی ہیں۔
فلسطینی ابلاغیاتی ذرائع نے نو اپریل کو رپورٹ دی تھی کہ الشفا اسپتال سے صیہونی فوجیوں کے نکلنے کے بعد طبی دستوں کو اسپتال کے احاطے سے 381 جنازے ملے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ صیہونی فوج پہلی اپریل کو الشفا اسپتال سے نکلی تھی ۔
غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے غزہ کے الشفا اسپتال پر دو ہفتے کے قبضے کے دوران وسیع پیمانے پر ہولناک تباہی مچائی تھی
آپ کا تبصرہ